Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

کے پی اسمبلی اجلاس بلانے پر گورنر اور وزیر اعلیٰ آمنے سامنے

وزیر اعلیٰ کی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار پر اسپیکر نے اجلاس طلب کرلیا
شائع 10 مئ 2024 02:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ خیبر پختونخوا اسمبلی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کے معاملے پر گورنر اور وزیر اعلیٰ آمنے سامنے آگئے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار کیا۔ جس کے بعد اسپیکر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

اعلامیہ کے مطابق کے پی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کے لیے ایجنڈا بھی مرتب کرلیا گیا۔

اسمبلی اجلاس میں جاری اخراجات کےلئے بجٹ کی منظوری متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ دنوں ہی گورنر خیبرپختونخوا کا حلف اٹھایا تھا، اور اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔

یاد رہے کہ سابق گورنر حاجی غلام علی نے گزشتہ دنوں سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ایسے میں پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کے گورنر بننے پر معاملات کیسے چلیں گے۔

خیبر پختونخوا

Ali Ameen gandapur

faisal kareem kundi