Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہونے کا خدشہ

کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہونے کے خدشے کا اظہار کردیا...
شائع 18 ستمبر 2020 07:31pm

کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک ہونے کے خدشے کا اظہار کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کہتے ہیں کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ۔ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہوسکتی ہے ۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس سے بچنے کیلیے تیاری کرنا ہوگی ۔ عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک اسکولز کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردیا گیا۔

وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کئی اسکولز میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی ۔ جب اسکولز میں دیگر جماعتوں کے بچے آئیں گے تو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کررہے ہیں ۔

ملک میں ایس او پیز نظرانداز ۔ کورونا کے بڑھنے لگے خدشات کورونا وائرس سے بچاؤ ۔ علاج نہیں صرف احتیاط!!

ادھر ملک میں کورونا کیسز پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ دونوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پچیس سے پینتالیس کے درمیان تھی، جو اب بڑھ کر اب پچیانوے سے سو تک پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب میں آج کورونا کے ایک سو ایک نئے کیسز سامنے آئیے، تعداد اٹھانوے ہزار ایک سو بیالیس ہوگئی۔ جبکہ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر آج ضلع ننکانہ صاحب میں دو اسکول بھی سیل کر دیئے گئے۔