Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد

کورونا کے باعث بند تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر کیسز سامنے آئے...
شائع 19 ستمبر 2020 08:20am

کورونا کے باعث بند تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر کیسز سامنے آئے تو سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ مؤخر کردیا۔ جس پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سندھ کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ ادھر پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا اسکولز کھولنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ حتمی فیصلے کیلئے بائیس ستمبر کو این سی او سی کی میٹنگ ہوگی۔ اگر یہی صورتحال رہی تو چھٹی سے آٹھویں کی کلاسز شروع نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔

ادھر پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ چیئرمین پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی پرویز ہارون نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں۔ چند اسکولز کی شکایات پر پورے تدریسی عمل کو بند نہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div