Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پولیس اہلکار عارف کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس اہلکار عارف کے قتل کا...
شائع 19 ستمبر 2020 08:51am

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس اہلکار عارف کے قتل کا مقدمہ شہید اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل اور انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

گزشتہ روز کورنگی میں مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار عارف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جاں بحق اہلکارعارف ایس یس یو ون فائیو میں تعینات تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ڈیوٹی پر جاتے اور واپس آتے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنانے والے گروہ کو پکڑنے میں پولیس تاحال ناکام ہے۔ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں پانچ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے.

پولیس والوں کو قتل کرنے کی وارداتوں میں مماثلت بھی برقرار ہے، تمام وارداتوں میں ڈیوٹی پر جاتے اور واپس آتے پولیس اہلکار و افسران پر حملے ہوئے ہیں۔

4 جولائی کو پولیس اہلکار نعمان ،11 جولائی کو کانسٹیبل اصغراحمد، 23 جولائی کو پولیس افسر غلام محمد، 31 جولائی کو ایک سب انسپیکٹر اور 18 ستمبرکو عارف کو نشانہ بنایا گیا۔

حملہ آور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے بعد ان کے ہتھیار بھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوئے۔ قتل کی چاروں وارداتوں کے مقدمات سی ٹی ڈی سول لائن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیے گئے مگر کوئی بھی قاتل قانون کے شکنجے میں نہ آسکا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div