Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بابراعوان کا نواز شریف کی اے پی سی میں آن لائن شرکت پر ردعمل

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے نواز شریف کی اے پی سی میں آن...
شائع 19 ستمبر 2020 08:58am

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے نواز شریف کی اے پی سی میں آن لائن شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن خطاب کا انقلاب سیاسی شعبدہ بازی ہے۔

بابر اعوان نے کہا سیاست کیلئے فٹ عدالت کیلئے ان فٹ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ملک سے بھاگے ہوئے شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی تضحیک ہے۔ نااہل، مطلوب اور اشتہاری نواز اپوزیشن کی سیاست کو مزید تباہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حیثیت سزا یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں کہا آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میز سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div