Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نئی کمپنی لائیں گے تو کچی آبادی کو بجلی کون دے گا؟ سی ای او کے الیکٹرک

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا ذمہ دار...
شائع 19 ستمبر 2020 09:13am

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا ذمہ دار سوئی گیس کو قرار دیدیا۔

مونس علوی کہتے ہیں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا۔

کراچی میں کسی اور نئی کمپنی کو اجازت دینے کے سوال پر کہا کہ کراچی میں چالیس فیصد کچی آبادیاں ہیں، ہم پابند ہیں کہ ہر شہری کو بجلی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئی کمپنی لائیں گے تو کچی آبادی کو بجلی کون دے گا؟

دوسری جانب جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے شہر بھر میں مظاہرے کئے گئے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں پھر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ وفاق اور سندھ حکومت نے بارشوں کے ستائے عوام کی داد رسی کے بجائے کے الیکٹرک کو مزید پانچ ارب روپے دے ڈالے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div