Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

موٹر وے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد گیارہ روز سے مفرور

موٹروے خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پنجاب...
شائع 19 ستمبر 2020 12:42pm

موٹروے خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پنجاب پولیس کیلئے کڑا امتحان بن گئی۔

شیخوپورہ،قصور اور ننکانہ صاحب میں پولیس پارٹی کو چکما دیکر ملزم گیارہ روز سے مفرور ہے۔ ملزم کو پکڑنے کیلئے صوبے بھر کی پولیس ہائی الرٹ ہے۔

جبکہ ملزم کے بھیس بدلنے کے پیش نظر سات تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔

اکتیس ہزارپولیس اہلکاروں کی نفری، اٹھائیس تفتیشی ٹیمیں ایک مفرور ملزم کو اب تک پکڑ سکیں۔

پنجاب پولیس نااہل ہے یا پروفیشنلزم کا فقدان، کہ ملزم ہر مرتبہ پولیس سے دوقدم آگے نکل جاتا ہے۔

پنجاب کی مجبور پولیس کا ملزم پر بس نہ چل سکا تو اس کی مختلف حلیوں کی تصاویرتفتیشی ٹیموں کو شیئرکردیں۔

ان تصاویر کے ذریعے عوام سے بھی مدد مانگ لی گئی۔

پولیس حکام کے ابھی تک صرف دعوے ہی دکھائی دے رہے ہیں، تازہ ترین دعوی یہ کیا ہے کہ شریک ملزم شفقت علی اور ملزم عابد کی بیوی کی نشاندہی پر اہم مقامات پر ریکی کی جا رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div