سعودی عرب کی پروازوں کو اجازت ملتے ہی پی آئی اے کے ٹکٹ نایاب
سعودی عرب کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملتے ہی پی آئی اے کے ٹکٹ...
سعودی عرب کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملتے ہی پی آئی اے کے ٹکٹ نایاب ہوگئے، پی آئی اے اسلام آباد آفس کے باہرمسافروں کا رش لگ گیا۔
پی آئی اے نے 15 ستمبر سے بکنگ کا آغاز کیا، تاہم شعبہ ریزوویشن کے پاس انتہائی کم ٹکٹس ہونے پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا، ٹریول ایجںٹ بلیک میں ڈیڑھ لاکھ میں ٹکٹ فروخت کررہے ہیں۔
پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اضافی کرائے کی وصولی پر سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا ٹیکس سمیت کرایہ 84000 روپے ہے جس میں ایجنٹس کا کمیشن بھی شامل ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔