Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

حکومت کیخلاف اقدامات ۔ ۔ ۔؟ فیصلہ کل ہوگا!

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ہر سیکٹر میں...
شائع 19 ستمبر 2020 07:05pm

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ہر سیکٹر میں فیل ہوگئی،لوگوں کی آزادیاں سلب کی جا رہی ہیں۔ اس لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا حکومت کے لوگوں کی بوکھلاہٹ نمایاں ہے، کل سے وزراء ہیجانی کیفیت کا شکار ہیں،حکومت جانتی ہے کہ وہ اندر سے کتنی کمزور ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ساری جماعتیں حکومت سے نجات کا راستہ تلاش کریں گی،کل حتمی فیصلہ ہوگا کہ حکومت کے خلاف کیا اقدام اٹھانا ہے۔

قمر الزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اے پی سی میں ورچولی شامل ہوں گے، کل حتمی فیصلہ ہوگا کہ حکومت کیخلاف کیا اقدام اٹھانا ہے۔

پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ جگہ تبدیل ہوگئی ہے، باقی تمام شیڈول اپنی جگہ ہیں، حکومت کے لوگوں کی بوکھلاہٹ نمایاں ہے، کل سے وزراء ہیجانی کیفیت کا شکار ہیں، حکومت جانتی ہے کہ وہ اندر سے کتنی کمزور ہے، کل کی اے پی سی میں فائنل فیصلہ ہوجائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div