Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

بلاول اور مریم میں دھرنے کی صلاحیت نہیں،فیاض الحسن چوہان

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ایف...
شائع 19 ستمبر 2020 07:12pm

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف بل سے منی لانڈرنگ کا معاملہ نکلوانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔بلاول اور مریم میں دھرنے کی صلاحیت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں اکتیس اراکین زرداری اور شہباز کی مرضی سے نہ آئے،اگر بیگم صفدر اے پی سی میں آئیں تو اس کا بھی بیڑا غرق کردیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اور بلاول موسم کی سختی برداشت نہیں کرسکتے۔ اپوزیشن کی اے پی سی شرمندگی کے سوا کچھ نہ ہوگی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی شرمندگی کے سوا کچھ نہ ہوگی اپوزیشن کے اجلاس کے دو پلر ہیں، زرداری،نواز ایک پلر اوردوسراپلرفضل الرحمان، فضل الرحمان کو جلد جلوہ نظر آئے گا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اس وقت اپنی پڑی ہے، مریم،بلاول میں دھرنا دینے کی صلاحیت نہیں ہے، دونوں افراد موسم کی سختی برداشت نہیں کرسکتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div