Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب، حکومت کا سخت ردعمل

نوازشریف کی اے پی سے ممکنہ خطاب حکومت کی جانب سے سخت ردعمل دیا...
شائع 19 ستمبر 2020 07:17pm

نوازشریف کی اے پی سے ممکنہ خطاب حکومت کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے اور مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کی حیثیت سزا ‏یافتہ مجرم سے زیادہ کچھ نہیں،آن لائن خطاب کا انقلاب کھانے کی میزسے آگے نہیں ‏بڑھ سکتا.

بابراعوان نے کہاکہ سیاست کیلئے فٹ عدالت کیلئے ان فٹ، کیا یہ کھلا تضاد ‏نہیں؟ ملک سے بھاگے ہوئے شخص کوسیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی ‏تضحیک ہے

شہباز گل اور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ مفرور مجرم سیاسی سرگرمی میں کیسے حصہ لے سکتا ہے، مفرور شخص کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانا اداروں کی ‏تضحیک ہے۔

معاون خصوصی شہبازگل نے خبردار کیا کہ کیسے ممکن ہے کہ ‏ایک مفرورمجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اوربھاشن دے ، نوازشریف کا خطاب نشرہوا ‏تو پیمرا اوردیگرقانونی آپشن استعمال ہوںگے۔

ان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان جھوٹ ‏کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، بیماری پربھی جھوٹ بولتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div