Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی...
شائع 19 ستمبر 2020 07:33pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے سرکاری اراضی پر قبضے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے پودے لگانے کی اجازت لے کر سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ عدالت میں سی ڈے اے اور ایم سی آئی سرکاری اراضی کیس میں قبضے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایاگیاکہ پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے پودے لگانے کی اجازت لے کر سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹراورنگزیب اورکزئی نے سرکاری اراضی پر تالاب، دیواریں، سڑک اور سیڑھیاں بنائیں،عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سے سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

عدالت نے سینیٹر کے گھر اور سرکاری اراضی کی نشاندہی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اگر سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کریں، عدالت نےیہ حکم بھی دیاکہ سرکاری اراضی پر قبضے پر سینیٹر اور سی ڈی اے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور درخواست نمٹادی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div