Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اے پی سی سے قبل بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات

اے پی سی سے قبل بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی...
شائع 19 ستمبر 2020 08:44pm

اے پی سی سے قبل بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا معاملہ، اے پی سی سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں جے یو پی کے رہنما شاہ اویس نورانی اور مرکزی جماعت اہلحدیث کے رہنما سینیٹر عبدالکریم بھی موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے، ملاقات میں رہبر کمیٹی کے کنوینئیر اکرم خان درانی، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، ڈاکڑ عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div