'6 ماہ سے تعلیم کا عمل بند تھا،جو وزارت صحت کہے گی ہم کریں گے'

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 22 تاریخ کو این سی او سی کی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2020 09:27pm

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں 6 ماہ سے تعلیم کا عمل بالکل بند تھا۔ جو بھی وزارت صحت کہے گی ہم کریں گے۔کوئی معلوم نہیں یہ بیماری سال ڈیڑھ سال چلے۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 22 تاریخ کو این سی او سی کی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ابھی تک تو 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں تک اسکول کھلیں گے۔ہم ساتھ ساتھ حالات بھی دیکھتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ سندھ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے چلیں۔حتمی رائے وزارت صحت کی ہوگی۔اصل مسئلہ پرائمری کو ہے جس میں 3 کروڑ بچہ ہے۔