Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب: سال 2020 کیلئے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

لاہور: پنجاب کے 9 اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز نے سال 2020 کیلئے ...
شائع 19 ستمبر 2020 09:59pm

لاہور: پنجاب کے 9 اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز نے سال 2020 کیلئے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے میٹرک کے پریکٹیکل نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو نمبر گریڈنگ سسٹم کے مطابق دئیے گئے ہیں، بورڈز کی جانب سے پوزیشنز کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گریڈنگ سسٹم کے تحت جماعت دہم کیلئے سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ طلبہ اپنے نتائج متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس اور موبائل میسج سے نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

چئیرمین لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 37 ہزار طالب علموں نے حصہ لیا جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار 596 پاس ہوئے، اس طرح سے لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 71 اعشاریہ 51 فیصد رہا۔

پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے میٹرک کے پریکٹیکل نہیں لئے جاسکے اور گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد طلبا کو نمبر گریڈنگ سسٹم کے مطابق دئیے گئے ہیں۔

پریکٹیکل میں 50 فیصد نمبر سب کو دیئے گئے اور باقی 50 فیصد نمبرز ان کے پیپر کے مطابق دیئے گئے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آئندہ ہفتے سے کالجز میں داخلوں کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div