'پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کی رو سے یکساں حقوق حاصل ہیں'

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر سے اسلام کو کوئی خطرہ نہیں۔
شائع 19 ستمبر 2020 11:03pm

وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں جس کے تحت انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔

ہفتے کو لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ پر زور دیا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر سے اسلام کو کوئی خطرہ نہیں۔

ریڈیو پاکستان