وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ
لاہور:وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن)کے قائد...
لاہور:وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں لیکن اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں،میڈیکل بورڈ کو بیوقوف نہیں بنایا گیا ،10 دفعہ اس معاملےپر وضاحت دے چکی ہوں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.