فلم کی شوٹنگ کے دوران 2 اداکار دریا میں ڈوب کر ہلاک
ممبئی: احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کے دوران 2 اداکار پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاروں کی پانی میں ڈوب کر ہلاکت کا واقعہ کناڈا فلم 'ماستی گڈی' کا کلائیمکس فلماتے ہوئے پیش آیا، واقعے کے بعد اسٹنٹ ہدایتکار فرار ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس نے فلم کے ہدایتکار اور فلم ساز کو تحویل میں لے کر مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم کے آخری سین میں ہیرو کو 2 ولن کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاکر دریا میں کودنا تھا تاہم اس کیلئے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے تھے۔ ویڈیو دیکھئے۔
سین کو فلماتے ہوئے تینوں نے دریا میں چھلانگ لگائی تو حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث ولن کا کردار ادا کررہے رگھو اور انیل ڈوب گئے تاہم ہیرو دنیا وجے لائف جیکٹ کی وجہ سے بچ گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ نومبر 2016 میں پیش آیا تھا۔
Comments are closed on this story.