آئی پی پیز کیساتھ معاہدےحتمی شکل دینے کےلئے کمیٹی تشکیل
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے وزیر عمر ایوب کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔
توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور اس پر عملدرآمد کےلئے لائحہ عمل کی تیاری کے وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
جمعرات کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے وزیر عمر ایوب کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی نئی قائم کردہ کمیٹی کی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی۔
کمیٹی کے چیئرمین بابر یعقوب فتح محمد نے کمیٹی کو اس کے حقائق، آئی پی پیز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کے بنیادی نکات اور اس کی سفارشات کے بارے میں آگاہ کیا۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.