پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد310,841 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2020 10:57am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد310,841ہوگئی جبکہ6,466افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 566نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ10 ہزار841ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 28ستمبر بروز پیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا کے مزید219 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 2ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں91،بلوچستان میں 79،اسلام آباد30اورگلگت بلتستان میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ36ہزار017 ہوگئی جبکہ پنجاب میں99ہزار219افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار701،اسلام آباد میں16ہزار470،بلوچستان میں15ہزار092 ،گلگت بلتستان میں3681اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2661کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید09مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6466ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2492افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2231،خیبرپختونخوا میں 1259،اسلام آباد میں181،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 87اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث71 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار353 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے451 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے409افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 96ہزار022مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران28ہزار887کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے566افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 34لاکھ49ہزار541افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 735اسپتالوں میں 681مریض زیرعلاج ہیں،اس وقت 80مریض وینٹی لیٹرپرموجودہیں۔