چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبد اللہ عبد اللہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ...
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2020 10:51am

اسلام آباد:افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبد اللہ عبد اللہ 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ،جہاں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ اعلیٰ کونسل کاوفد بھی عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ ہے۔

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ دورے کے دوران صدرڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوں گی۔

عبداللہ عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دورے سے دوحہ امن مذاکرات کے حوالے سے دوطرفہ بات چیت کا منفرد موقع ملے گا،یقین ہے اس دورے سے دیرپا امن کے علاوہ دوطرفہ تعاون کا نیا باب کھلے گا۔