موٹروےزیادتی کیس:پولیس مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنے میں ناکام
لاہور:موٹروے خاتون زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی، پولیس تمام دعوؤں کے باوجود درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
موٹروے خاتون زیادتی کیس کو 20 روز بیت گئے مگر مرکزی ملزم عابد کا کوئی اتہ پتہ نہیں،پولیس کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے مگر کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آسکی،ملزم عابد کی گرفتاری پولیس اور دیگر اداروں کیلئے کڑا امتحان بنی ہوئی ہے۔
20 روز کے دوران پولیس نے ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پہلے شیخوپورہ پھر قصور اور پھر ننکانہ صاحب میں اس کی سالی کے گھر چھاپے مارے مگر ملزم حراست میں نہ آسکااور ہرموڑ پر پولیس سے 10قدم آگے نکلا،3مقامات سے چکما دینے کے بعد فرار ہوکر ملزم نے پولیس ریڈ پر بھی سوالیہ نشان لگادئیے۔
واضح رہے کہ واقعے میں ملوث ملزم شفقت 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہےجبکہ مرکزی ملزم عابد کے اہلخانہ سمیت متعدد رشتے دار بھی پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔