'نواز شریف نے وطن نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے'
کراچی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ 31 دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گی، یہ لوگ جیل کی رونقیں بڑھائیں گے اور نواز شریف نے وطن نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی ریلوے کیمپ آفس میں نیوز کا نفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کورٹ کو عزت دیں، اپوزیشن کے پاس سینٹ الیکشن کا خوف ہے مارچ میں عمران خان نے اکثریت حاصل کرلی تو سب ٹیں ٹیں فش ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 31 دسمبر تک جھاڑو والی بات سچ ہوگئی ہے، آصف زرداری اور فرالی پر فرد جرم عائد ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری تو اب شرارت والی عمر نہیں بلاول کیوں ڈرتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عدالت پر حملہ کرنے والا کیسے کہتا ہے کہ ووٹ کو عزت دو، ووٹ کے ساتھ ساتھ کورٹ کی بھی عزت دی جائے۔ بے نظیر کی کردار کشی کیلئے فنڈنگ کس نے جاری کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے 10 اعشاریہ 5 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔ ایف ڈبلیو او پل تعمیر کردیں پھر ایک ماہ میں کے سی آر چلا دی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تمام علاقے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق خالی کروائے جائیں گے، تجاوزات میں ملوث ریلوے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔