ن میں سے ش نکالنے والوں کی اپنی چیخیں نکل گئیں، مریم نواز
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف ...
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا، ن میں سے ش نکالنے والوں کی اپنی چیخیں نکل گئیں۔
مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کو خوف ہے کہ شہباز شریف ان کے متبادل ہیں، شہباز متبادل نہیں بلکہ صرف اونلی چوائس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب اور میرے بیانیے کا بوجھ اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ آپ کسی کو بھی گرفتار کرلیں یہ تحریک نہیں رکے گی۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کیا کچھ کہا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔