وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن پر تنقید
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلیے کچھ نہیں کیا ۔ پنجاب میں ایک شہر کو اوپر اٹھایا گیا باقی پیچھے رہ گئے ۔
وزیراعظم عمران خان نے مہمندمیں عمائدین سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران بھی وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر وارکیے اور کہا سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلیے کچھ نہیں کیا ۔ پنجاب میں ایک شہر کو اوپر اٹھایا گیا باقی پیچھے رہ گئے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتے قبائلی علاقوں کا انضمام ہو ۔ کوشش ہے زیادہ فنڈز قبائلی علاقے پر خرچ کریں ۔ اب سرحد پر تجارت ہوگی اسمگلنگ نہیں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہکہ ہمارا نظریہ پاکستان کوریاست مدینہ جیسابنانا ہے،ریاست مدینہ میں کمزورطبقےکی مدد کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمزورطبقےکو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہے،دنیا میں پہلی فلاحی ریاست مدینہ میں قائم ہوئی۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ میرامقصد پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے،ہماری تمام پالیسیزکمزورطبقےکو اوپرلانےکیلئے ہیں،ملک میں تبدیلی تمام علاقوں کی یکساں ترقی سےآئےگی۔
عمران خان نے قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کراتےہوئے کہا کہ قبائلی علاقے سب سے زیادہ پسماندہ ہیں،اندرون سندھ سےآنےوالی پارٹی کراچی کیلئےکچھ نہیں کرتی،ن لیگ کاگڑھ وسطی پنجاب تھا،اس لئےدیگرعلاقے پسماندہ ہوئے،پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیح ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔