راولپنڈی:فائرنگ، تین خواتین سمیت چارافراد قتل
راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں فائرنگ سے تین خواتین سمیت چارافراد قتل ہوگئے اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے کرملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔
راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کمال دین میں فائرنگ سے تین خواتین موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ ایک خاتون اورایک مرد زخمی ہوا ۔ جاں بحق ہونیوالی خواتین کا زخمی بھائی بھی اسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق رشتے کے تنازعہ اورلڑائی جھگڑے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا ، سی پی او احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے ۔ ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں ۔
ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، مقتول خواتین کی نعشوں کو اسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔