جنوبی وزیرستان: فورسز پر حملہ، کیپٹن عبداللہ شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر...
شائع 28 ستمبر 2020 10:43pm

جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پر کیا گیا، کیپٹن عبداللہ پٹرولنگ فورس کی سربراہی کر رہے تھے، شہید کیپٹن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تھا، علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کلیئرنس شروع کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ سیکیورٹی فورسزکی پٹرولنگ پرکیا گیا، کیپٹن عبداللہ پٹرولنگ فورس کی سربراہی کررہےتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن کاتعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تھا۔