ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کی بندش: وزیر خارجہ کانوٹس لینےکامطالبہ

وزیر خارجہ نے کہا انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی ہتھکنڈوں کےخلاف آواز بلند کرنی چاہیئے.
شائع 01 اکتوبر 2020 12:47am

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے دفتر کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کوبھارت میں ایک ایسے وقت اپنادفتربند کرنے پر مجبور کیاگیا جب اس نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کوبے نقاب کرنا شروع کیا اور دہلی میں مسلم مخالف فسادات میں پولیس کے ملوث ہونے کا بھی پردہ چاک کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی ہتھکنڈوں کےخلاف آواز بلند کرنی چاہیئے.

انہوں نےکہا کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

وزیر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی تشویش ظاہر کی۔