نامزد پاکستانی سفیر کی آسٹریا کے صدر سےملاقات،اسناد سفارت پیش کیں

اس موقع پر انہوں نے آسٹریا کے صدر کو صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
شائع 01 اکتوبر 2020 01:02am

آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے بدھ کوآسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈروین ڈر بیلن کو ہوفبرگ پیلس میں ایک باضابطہ تقریب میں اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

اس موقع پر انہوں نے آسٹریا کے صدر کو صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی تعلقات میں توسیع اور انہیں مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

صدروین ڈر بیلن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصاً قابل تجدید توانائی، گرین اکانومی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں نے موسمیاتی تغیر کی روک تھام کے لئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے عزم کی تعریف کی اور آسٹریا کے عالمی سربراہ اجلاس میں ان کے حالیہ آن لائن خطاب کا ذکر کیا۔

ریڈیو پاکستان