جلیل الزمان کو سپرہائی وے کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا

نیب سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے...
شائع 01 اکتوبر 2020 09:03am

نیب سندھ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزمان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان کو سپرہائی وے کے قریب ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق مخدوم جلیل الزمان کو نیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کے نوٹس کے باوجود مخدوم جلیل الزمان پیش نہیں ہوئے تھے، گرفتاری نیب کی جانب سے نوٹس پر پیش نہ ہونے پر عمل میں لائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جلیل الزمان پر سابق اکاؤنٹ افسر مشتاق شیخ کے ساتھ ملکر کرپشن کا الزام ہے۔