Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 312,806 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 01 اکتوبر 2020 09:33am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد312,806ہوگئی جبکہ6،484افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 543نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ12 ہزار806ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج یکم اکتوبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید232نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں101،خیبرپختونخوا میں 35،آزاد کشمیر میں 33،اسلام آبادمیں 30،بلوچستان میں 24 اورگلگت بلتستان میں کورونا کے 09کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب ،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ37ہزار106 ہوگئی جبکہ پنجاب میں99ہزار479افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار811،اسلام آباد میں16ہزار611،بلوچستان میں15ہزار281 ،گلگت بلتستان میں3787اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2731کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید05مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6484ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2499افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2235،خیبرپختونخوا میں 1260،اسلام آباد میں182،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 88اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث74 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار825 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے490 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے616افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 97ہزار497مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران34ہزار239کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے543افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 35لاکھ48ہزار476افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔