پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کاشکار

پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا...
شائع 01 اکتوبر 2020 10:30am

پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، مُسافر رُل گئےکہتے ہیں صبح 4 بج کر 55 منٹ پر فلائٹ نے روانہ ہونا تھا اور اب شام 4 بجے تک تاخیر کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پشاور ایئرپورٹ پر شہریوں کو احتجاج کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں مُسافروں کا کہنا ہے کہ آج صبح 4 بج کر 55 منٹ پر پشاور سے شارجہ کیلئے فلائٹ نے جانا تھا جس کیلئے مُسافر صوبے کے دور دراز علاقوں سے رات 12 بجے تک ایئرپورٹ پہنچ کر انتظار کرتے رہے جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ فلائٹ میں تاخیر کردی گئی اور پھر نیا وقت صبح 6 بجے دیا گیا پھر تاخیر کا کہہ کر صبح 9 بجے کا وقت دیا گیا اور آخر میں 4 بجے کا کہا گیا۔

فلائٹ میں بار بار کی تاخیر سے مُسافروں کو شدید مُشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مُسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ہمیشہ سے یہی حال رہا ہے۔