پنجاب میں آٹے کا بحران ، دکانوں پر 10اور 20 کلو کا تھیلا نایاب

لاہور:پنجاب بھر میں آٹے کے بحران پر تاحال قابو نہ پایا...
شائع 01 اکتوبر 2020 10:30am

لاہور:پنجاب بھر میں آٹے کے بحران پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،دکانوں پر 10اور 20کلو آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا، کھلے آٹے کی 60سے 70روپے فی کلو دستیابی پر شہری پریشان ہوگئے۔

مہنگائی کی چکی میں پسے شہریوں کیلئے آٹے کی قلت درد سر بن گئی، دکانوں پر آٹا ملتا نہیں اور جہاں دستیاب ہے وہاں منہ مانگے دام، 10اور 20کلو کے تھیلے تو مارکیٹ سے جیسے غائب ہی ہوگئے، دکانوں کے چکر لگاتے لگاتے شہری بلبلا اٹھے۔

دکاندار بھی شہریوں کی باتوں سن سن تھک گئے، کہتے ہیں 60سے 70روپے کلو کھلا آٹا لیتے شہری باتیں سناتے ہیں۔

چکی کا آٹا 76روپے فی کلو اور دکانوں پر دستیاب کھلا آٹا عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتا جارہا ہے۔