ننکانہ صاحب میں 6افراد کی خاتون سےزیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب کانوٹس

ننکانہ صاحب :پنجاب میں خاتون سے اجتماعی مبینہ زیادتی کا ایک اور...
شائع 01 اکتوبر 2020 12:25pm

ننکانہ صاحب :پنجاب میں خاتون سے اجتماعی مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، ننکانہ صاحب میں تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں کار سوار 6افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

پنجاب میں خاتون سے اجتماعی مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔واقعہ چوبیس تاریخ کو پیش آیا، پولیس نے مقدمہ پانچ روز بعد درج کیا۔

پولیس کے مطابق 24ستمبرکو متاثرہ خاتون بیگم کوٹ سے بس کے ذریعے جڑانوالہ جارہی تھی کہ تھانہ مانگٹانوالہ کے قریب بس خراب ہوگئی اور وہ دیگر مسافروں کی طرح سڑک کے کنارے سواری کے انتظار میں کھڑی ہوگئی کہ ایک کار میں سوار اکمل اور عمران نامی شخص نے کار روک کر اسے موڑکھنڈا تک لے جانے کا کہا اور ذکیہ بی بی کار میں سوار ہوگئی۔

ملزمان نے جوس پلا کر خاتون کو بے ہو ش کر کے سدھر پور میں ایک ڈیرہ پر لے گئے ،وہاں پر پہلے سے 4نامعلوم افراد بھی موجود تھے، جنہوں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے گاؤں کے باہر برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئےہیں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔