وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات:(ن)لیگ کا 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا ،وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے اشرف انصاری سمیت 5ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ نون کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اعلان کرکے کیا۔
پارٹی سے نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے ارکان کیخلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی جبکہ فاٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
ایف اے ٹی ایف ووٹنگ کے دوران نہ آنے والے پارٹی ارکان سینٹ اور قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے جبکہ راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔
سینیٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے،احسن اقبال کے مطابق شوکاز کی کارروائی کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔