اپوزیشن سےکیسےنمٹا جائے؟وزیر اعظم کا قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد:اپوزیشن سے کیسے نمٹا جائے ؟،وزیر اعظم عمران خان نے...
شائع 01 اکتوبر 2020 03:20pm

اسلام آباد:اپوزیشن سے کیسے نمٹا جائے ؟،وزیر اعظم عمران خان نے قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ،پارٹی قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اداروں پر بڑھتی تنقید اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے وزیر عظم عمران خان نے قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس جمعہ کی شام 4 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی معاملات کا جائزہ اور حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی موقف سے اراکین کو آگاہ کریں گے۔