نواز شریف نے حالات خراب ہونے پر بولنا شروع کیا، مریم نواز
لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف 30سال سےملک کےلئےخاموش تھے،حالات خراب ہونےپرنوازشریف نےبولناشروع کیا۔
مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حق کےراستے پرکھڑا رہنا مشکل کام ہے،کھڑےرہیں گے، والدہ بیمارتھی،جب بھی ملک آکرجیل گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھےپہلی بار بھی گرفتاری کا خوف نہیں تھا، میں گرفتارہوگئی توشاہدخاقان ہیں،راناثناء ہیں، مسلم لیگ ن کےپاس جانبازوں کی کمی نہیں ہے، ہم نےجوراستہ چنا ہےپتا ہےکہ پھولوں کی سیج نہیں۔
مریم نواز نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت اپنی ہی سازشوں کی وجہ سےوقت سےپہلےگرجائےگی، عمران خان اداروں پررکھ کربندوق چلارہےہیں، ایک وقت آئےگا کہ ادارےبھی پیچھےہٹ جائیں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کووزیراعظم نہیں مانتی، موجودہ حکومت کوپہلےروزہی للکارناچاہئےتھا، نوازشریف کی تقریر کےبعدلوگ تقریرکوغلط ثابت کرنےبیٹھ جاتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ چلناچاہئے، نوازشریف کا مقابلہ موجودہ حکمرانوں سےنہیں ہوسکتا،نوازشریف کی جماعت ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کونوازشریف کےسوالات کا جواب دیناچاہئے،نوازشریف3باروزیراعظم رہے،چوتھی باربھی بنیں گے، لانگ مارچ جنوری میں اسلام آباد جائےگا، لانگ مارچ سےپہلےمعاملات طےہوجائیں گے، اپوزیشن جماعتیں سیاسی حریف ہیں،صرف الیکشن میں لڑیں گے، موجودہ حکومت کےخلاف اپوزیشن جماعتیں متحدہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنےملک کوناقابل تسخیر بنائیں گے، ہم اپنی جنگ عوام کےبل بوتےپرلڑیں گے، مجھ پردہشت گردی کامقدمہ درج ہے، میں ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں کرواؤنگی، گرفتار کرنا ہےتو سب کےسامنےکیاجائے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔