بھارت نواز شریف کی مدد کررہا ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان میں فوج اورسول حکومت میں مسئلہ رہا، فوج کاکام حکومت چلانا نہیں، عدالتوں میں غلط فیصلےہورہےہیں تودرست کرنےکی ضرورت ہے۔بھارت نواز شریف کی مدد کررہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج فوج اورسول حکومت کےتعلقات بہترین ہیں، آج پاک افواج سول حکومت کےساتھ کھڑی ہے، منتخب حکومت منشور کےمطابق کام کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کسی ایک شخص کی غلطی سےادارہ خراب نہیں ہوجاتا، ہمیں بیرونی جنگ میں کودنا ہی نہیں چاہئےتھا۔
وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ نوازشریف کبھی بھی جمہوریت پسند نہیں تھے، نوازشریف فوجی نرسری میں پلےہیں، نوازشریف کابیشترآرمی چیف سےمسئلےرہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھےآرمی چیف سے کوئی مسئلہ نہیں، آئی ایس آئی اورایم آئی بہترین ادارےہیں، فوج نوازشریف کےکنٹرول میں نہیں تھی، نوازشریف بتائیں کہ فوج کوکیوں برا کہتےہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارےکنٹرول میں ہوں توان کیلئےسب اچھا ہے، یہ لوگ ملک چلانےنہیں مال بنانےکیلئےآتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف پہلےبھی امیرالمومنین بننےکی کوشش کرچکےہیں،نواز شریف جواب دینا ہی نہیں چاہتے، پوری دنیا میں سیکیورٹی ایشوزفوج ہی دیکھتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ بھارت کامعاملہ سیکیورٹی ایشو بناہواہے، ہمیں فوج سےمشاورت کرنی ہوتی ہے،نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے، بانی ایم کیوایم بھی یہی کھیل کھیل چکےہیں، بھارت نوازشریف کی مکمل مدد کررہاہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےمجھ سےپوچھ کرسیاستدانوں سےمیٹنگ کی، میں کسی نرسری میں نہیں پلا،محنت سےیہاں تک پہنچاہوں، گلگت بلتستان میں بھارت ملوث ہے، جنرل باجوہ نےسیاسی رہنماؤں کوسیکیورٹی ایشوزسےآگاہ کیا، چاہتا ہوں سیکیورٹی ایشوزپرفوج خودوضاحت کرے، ملک میں شیعہ سنی فسادات کرانےکی کوشش کی گئی، موجودہ بھارتی حکومت سب سےزیادہ پاکستان مخالف ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔