جی ڈی پی میں ٹیکس وصولی کے تناسب میں کمی

گذشتہ مالی سال مجموعی قومی پیداوار میں ٹیکس وصولی کا تناسب کم ہو...
شائع 01 اکتوبر 2020 07:55pm

گذشتہ مالی سال مجموعی قومی پیداوار میں ٹیکس وصولی کا تناسب کم ہو کر نو اعشاریہ چھ فیصد رہ گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کورونا وائرس کے باعث وصولی متاثر ہوئی، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں آٹھ دسمبر تک توسیع کردی۔

ایف بی آر کے گذشتہ مالی سال ٹیکس وصولی سے متعلق اعدادوشمار جاری ہیں۔

مالی سال دوہزار انیس میں جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب دس اعشاریہ ایک فیصد تھا جبکہ مالی سال دوہزار اٹھارہ میں یہ شرح گیارہ اعشاریہ ایک فیصد تھی۔

تاہم مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں جی ڈی پی میں ٹیکس وصولی کا تناسب سنگل ڈیجٹ میں تھا۔

گزشتہ دو سال سے جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب مسلسل کم ہو رہا ہے۔ گذشتہ مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف پر ایف بی آر نے نتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

گذشتہ مالی سال ایف بی ار نے انتالیس کھرب روپے ٹیکس وصولی کی تھی، اور اس ہدف پر کئی بار نظرثانی کی گئی تھی ایف بی آر کا ابتدائی ہدف پچپن کھرب روپے تھا۔