وزیراعظم کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے71سال ہونے پر مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کو 71سال ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
آج چین کے قومی دن کے موقع پر اپنے تہ نیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 1949 میں نئے چین کا قیام تاریخ کا شاندار موقع تھا۔
انہوں نے کہاکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے جدید خوشحال معاشرے اور عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے اہداف کے حصول کا تعین کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سدا بہاراسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے اور پاکستان اہم قومی مفادات کے حصول کےلئے چین کی حمایت جاری رکھے گا۔
عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری قسمت بدلنے کا منصوبہ ہے اور میری حکومت اسے ایک خطہ ایک شاہراہ کے اعلی معیار کا منصوبہ بنانے کےلئے پرعزم ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔