جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی,سینئربھارتی سفارتکارکی دفترخارجہ طلبی
پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے جس میں ایک بے گناہ شہری شدید زخمی ہوا۔
ایک سینئر بھارتی سفارت کار کو جمعرات کو وزارت خارجہ میں طلب کیاگیا اور سخت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر توپوں،مارٹر گولوں اور خود کار ہتھیاروں سے مسلسل شہری آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنارہا ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر تنائو بڑھا کر بھارت غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
بھارتی سفارتکار پر زوربھی دیاگیا کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا طے شدہ کردارادا کرنے کی اجازت دیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔