وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت اور ترجمانوں کااجلاس آج بلا لیا
اسلام آباد:پی ڈی ایم کی تحریک ، نوازشریف کی تنقید اوراپوزیشن سے...
اسلام آباد:پی ڈی ایم کی تحریک ، نوازشریف کی تنقید اوراپوزیشن سے کیسے نمٹا جائے ؟،وزیراعظم عمران خان نے قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا، پارٹی قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس آج بلا لیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام 4بجے ہوگا ۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اوراپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی جبکہ پی ڈی اے کے جلسوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی مؤقف سے شرکاء کو آگاہ کریں گے ، اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید کے بعد اداروں کا دفاع کرنے کیلئے اہم ٹاسک بھی سونپا جائے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔