Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم کا کورونا کا شکار امریکی صدرٹرمپ کیلئےنیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا شکار امریکی ...
شائع 02 اکتوبر 2020 12:27pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی جلد صحتیابی کیلئےدعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی مشیر ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا اور اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا۔

صدر ٹرمپ اور اہلیہ کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آجانے کے بعد امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے خود کو وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ کرلیا ۔