Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کی آذربائیجان فوج کے ہمراہ لڑائی سےمتعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد:پاکستان نے آذربائیجان فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق...
شائع 02 اکتوبر 2020 12:51pm

اسلام آباد:پاکستان نے آذربائیجان فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ناگورونو کاراباغ میں آرمینیا کیخلاف پاکستانی فوج کا آذربائجانی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور محض افواہیں ہیں،ایسی تمام اطلاعات غیرذمہ دارانہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آذربائجانی شہری آبادی پرآرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، جس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کاکہنا تھا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے آرمینیا فوری طور پر فوجی کاروائی بند کرے ،ناگورونوکاراباغ آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔