الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اورخالد مقبول صدیقی کو 5 اکتوبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں میں اثاثہ جات کے ...
شائع 02 اکتوبر 2020 03:19pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں میں اثاثہ جات کے تضاد پروفاقی وزیر اعظم سواتی اور کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو 5 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے 2اراکین پارلیمنٹ اور ایک ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں میں اثاثہ جات کے تضاد پر وفاقی وزیر اعظم سواتی، کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی اور پی کے 2 سے ممبر صوبائی اسمبلی شرافت علی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیے دیا۔

الیکشن کمیشن کمیشن آف پاکستان کا 3رکنی بینچ 5 اکتوبر کو سالانہ گوشواروں میں اثاثہ جات کے تضاد کے معاملے پر سماعت کرے گا۔