ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ، خطرے کی گھنٹی
پاکستان میں کورونا نے پھر سر اٹھالیا،روزانہ بنیادوں پر بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
چوبیس گھنٹے کے دوران مزید پندرہ افراد جاں بحق، چھ سو پچیس نئے کیسز بھی رپورٹ،سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سینتیس ہزار چار سو سڑسٹھ تک جاپہنچی۔
کورونا کے ایس اوپیز پر انتظامیہ بھی ان ایکشن ہے، کراچی میں چھ شادی ہالز اور ایک سو تین ریسٹورنٹس سیل کردیئے گئے۔
طبی عملہ پھر کورونا کا شکار ہونے لگا،پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سمیت تیس ملازمین میں وائرس کی تصدیق، پمز میں اس وقت کورونا کے دس مریض زیرعلاج ہیں۔
فیصل آباد میں ایک ہی گھر کے دس افراد کورونا کا شکار ہوگئے۔
کراچی سمیت ملک بھر میں عوام نے کورونا کو یکسر بھلادیا،ماسک پہننے اور سماجی دوری کا اصول نظرانداز،لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے لگے، عوامی اجتماعات میں حکومتی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی، ہوٹلوں پر عوام کا رش، سینی ٹائزر کا استعمال بھی ترک کردیا گیا،














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔