کورونا کبھی گیا ہی نہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ کورونا...
شائع 02 اکتوبر 2020 07:34pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ کورونا واپس آگیا ہے، میں سمجھتا ہوں کورونا کبھی گیا ہی نہیں تھا۔

بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کوایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چاہیے، کورونا کا علاج آنے تک ہم سب کواحتیاط کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کورونا کے اسی فیصد ٹیسٹ مفت کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر کورونا بڑھا تو صرف اسکول نہیں بہت کچھ بند کرنا پڑے گا۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کی ہے اور کہا کابینہ اراکین نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ دوبارہ کورونا نہیں چاہتے تو ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔