شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک ایک گرفتار

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔...
شائع 03 اکتوبر 2020 09:01am

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بارودی سرنگیں بنانے والے ماہر سمیت دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ میں کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دودہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ مارے جانے والے دہشتگردوں میں ایک بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد مقامی افراد سے بھتہ لینے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔