نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا، شیخ رشید

نوازشریف کی تقریر پر شیخ رشید نے دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے...
شائع 03 اکتوبر 2020 03:12pm

نوازشریف کی تقریر پر شیخ رشید نے دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے پاک فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا، کوئی مسلم لیگی پاک فوج کے خلاف بات نہیں کرسکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے جنرل راحیل کے خلاف بات کی، یہ نیب کے چونتیس قوانین میں ترامیم چاہتے تھے۔ یہ لوگ بارگین کررہے تھے، اِسی لیے ایک سال دس ماہ تک چپ کا روزہ رکھا۔

شیخ رشید نے پوچھا نوازشریف بتائیں کیا بھول گئے جسٹس سجاد کی عدالت پر کس نے حملہ کروایا؟ کس نے جونیجو کے پیٹ میں چھرا گھونپا؟ بتائیں کس طرح سیف الرحمان کے بل پر مال کھایا؟

شیخ رشید نے مریم نواز کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا اُنہیں خاتون ہونے کی وجہ سے رعایت حاصل ہے انہوں نے پریس کانفرنس میں چار مرتبہ مجھ پر حملہ کیا۔

شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو بھی بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مولانا کو دو مرتبہ استعمال کیا۔