'کرایے کے ترجمان منظم طریقے سے شورمچا رہےہیں '
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں نئےتجربہ نے پاکستان کی سلامتی کوداؤپرلگادیا۔کل وزیراعظم اورآج ترجمانوں کی گردان چل رہی ہے۔ منظم طریقے سے شورمچا رہے ہیں،اداروں کوسیاست میں گھسیٹ کرسیاست کررہےہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندرآئینی حقوق معطل ہیں۔تجربہ نے پاکستان کی سلامتی کوداؤپرلگادیا۔ ایک ٹولہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہا ملک میں اسوقت بنیادی حقوق معطل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کل وزیراعظم اورآج ترجمانوں کی گردان چل رہی ہے۔ کرایے کے ترجمان منظم طریقے سے شورمچا رہے ہیں ۔سیاسی قائدین کو غداراورانڈین ایجنٹ کہا جا رہا ہے۔مودی الیکشن جیتا تومسئلہ کشمیرحل ہونے کا بیان کس نے دیا تھا۔
انہوں نے کہا پاکستانی عوام کا بجلی،گیس اورآٹا چوری ہوچکا،دوسرے ممالک کی شہرت لیکرپاکستان سے وفاداری کی ناکام کوشش کی جا رہی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔